ایک ٹرک کی  جوانی سے
پھر بڑھاپے کی درد ناک کہانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

Auto Biography of Truck

اپنے
آپ پر اپنی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو کیونکہ اگر آپ مضبوط ہیں تو بھی ایک دن آپ
ٹوٹ سکتے ہیں۔

جاپان کےایک
آتش قدا میں سخت لوہے کو پگلا کر  میرے پرزے
تیار کیے گے۔مجھے بڑے پیار سے بنایا گیا ۔گٹی میں مجھے موبلا ایل  دیا ۔ایک خوبصورت نوجوان
 ایکو
نے میرے ساتھ محبت کے اظہار میں جوس  پلایا۔جوس پیتے ہی میری جان میں جان آ گئ۔اتنے
میں میں کچھ سوچتا ایکو مجھ پر سوار ہوا اور بیٹھتے ہی چابی گھوماہی تو مجھ میں
ایک روح آئی ۔پھر ایکو نے میری ناک دبائی مجھ سے باجے کی آواز نکلی۔ایکو نے مجھے
اپنی فیکٹری کی سیر کروائی  اور مجھے اپک
شوروم میں لے گیا۔وہاں مجھے اپنے بھائیوں سے ملنے کا موقع ملا۔کچھ ہی دنوں بعد ایک
شخص نے ایکو دس ہزار   ین  دے کر خرید لیا۔شروع نے مالک نے مجھے نہلایا  اور پھراک دن مجھے اینٹوں کی فیکٹری  لے گیا۔وہاں مجھ پر پانچ ہزار اینٹیں لاد دی
گئی۔اور کرتے کرتے میری زندگی یوں ہی گزرنے لگی۔میں روز کسی شہر کا سفر کرتا۔اور
اسی طرح بیس سال گزر گئے۔ اور مجھے اب بڑھاپے کا احساس ہونے لگا۔

        کچھ  دنوں بعد میرے مالک نے مجھے پاکستان بیجھنے کا
فیصلہ کیا۔اور مجھے پھر پانی کی سیر کروائی گئی۔کچھ ہی دنوں میں میں کراچی پونچ
آیا۔پہلے تو میری بڑی خاطر توازا کی گئی اور پھر مجھے ایک پینٹر کے پاس لے گئے
۔مجھے بڑے پیار سے  دلہن کی طرح سجایا گیا۔پر  اس تکلف نے میرے دل میں در پیدا کر دیااور پھر
وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

                مجھے سینمنٹ کے کارخانے لے گئے
اور ایک ہزار بوری میرے اوپر لاد دی گئی۔بس۔۔۔۔۔۔۔میری تو چیخیں نکلنے لگی۔میں نے
ہمت سے کام لیا اور پھر مضبوط آدمی کی طرح اپنی منزل کی طرف چل پڑھا۔دو دن خوب صورت
وادیوں سے گزرتے ہوے ایک پہاڑی علاقے ایبٹ آباد آ پونچا۔کچھ آرام کے بعد میں گلگت
کی طرف روانہ ہو گیا۔راستے میں کچے راستے سے گزر ہوا۔میری کمر شدید درد اٹھ پڑا
۔اور میرے اوپر لدے پچاس ہزار کلو وزن نے میری کمر توڑ ڈالی۔اور یوں میری جوانی کا
اختتام ہو گیا۔

کسے نے
کیا خوب کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔!!!!

                                                    اپنے آپ پر اپنی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو
کیونکہ اگر آپ مضبوط ہیں تو بھی ایک دن آپ ٹوٹ سکتے ہیں۔

For more stories visit Info4all

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *