The concept of halal and haram!
When it travels from the human race to us generation after generation, then such a mental disorder is created in these genes, which we call insanity!
Urdu Translated Version :
تحریر بانو قدسیہ:
راجہ گِدھ سے اقتباس
مغرب کے پاس حلال اور
حرام کا تصور نہیں ہے اور میری تھیوری ہے کہ جس وقت حرام رزق جسم میں داخل ہوتا ہے
وہ انسانی genes کو متاثر کرتا
ہے۔۔۔!
رزق حرام سے ایک خاص قسم
کی mutation ہوتی ہے جو خطرناک
ادویات، شراب اور radiation سے بھی زیادہ مہلک
ہے۔۔۔ رزق حرام سے جو genes (جینز) تغیر پذیر ہوتے
ہیں وہ لولے لنگڑے اور اندھے ہی نہیں ہوتے بلکہ ناامید بھی ہوتے ہیں۔
نسل انسانی سے یہ جب نسل
در نسل ہم میں سفر کرتے ہیں تو ان genes (جینز) کے اندر ایسی ذہنی پراگندگی پیدا ہوتی ہے جس کو ہم پاگل پن
کہتے ہیں۔۔۔!
یقین کرلو رزق حرام سے ہی
ہماری آنے والی نسلوں کو پاگل پن وراثت میں ملتا ہے اور جن قوموں میں من حیث القوم
رزق حرام کھانے کا لپکا پڑ جاتا ہے، وہ من حیث القوم دیوانی ہونے لگتی ہیں۔۔۔۔!